the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ صحت کے لیے فائدہ مند غذا ذائقہ دار نہیں ہوتی مگر جب بات کیلوں کی ہو تو ایسا بالکل نہیں۔ جو نہ صرف ذائقے دار ہوتے ہیں بلکہ صحت کے لیے بھی متعدد فوائد کے حامل ہوتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کو علم نہ ہو مگر روزانہ صرف دو کیلے کھانا ہی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں، جن میں سے کچھ فوائد درج ذیل ہیں۔ کیلے ہائی بلڈ پریشر کی سطح کو نمایاں حد تک کم کردیتے ہیں اور اس کی وجہ ان میں موجود پوٹاشیم نامی جز کی مناسب مقدار ہے۔ کیلے فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں اور انہیں کھانے کے بعد آپ کے اندر مزید کچھ کھانے کی خواہش کافی دیر تک پیدا نہیں ہوتی، کیلوں میں نشاستہ کی بھی ایک قسم ہے جو کھانے کی اشتہا کم کرتی ہے اور وزن میں اضافے کی روک تھام کرتی ہے۔ اسی طرح یہ خون میں شوگر کی سطح کم کرکے جسم میں انسولین کی حساسیت بڑھاتی ہے، اگر جسمانی خلیات انسولین کے حوالے سے حساس نہ ہو تو وہ گلوکوز جذب نہیں کرپاتے اور لبلبلہ ان کی بڑی مقدار ذخیرہ کرلیتا ہے۔ خون کی کمی سے جلد کی زردی، تھکاوٹ اور سانس گھٹنے جیسی شکایات ہوتی ہیں، عام طور پر یہ خون کے سرخ خلیات کی کمی اور ہیموگلوبن کی سطح میں کمی کا نتیجہ ہوتا ہے۔ کیلوں میں آئرن کی کافی مقدار ہوتی ہے جو کہ خون کے سرخ خلیات کی پیداوار کو حرکت میں لانے والا جز ہے، اسی طرح وٹامن بی سکس بلڈ گلوکوز کی سطح



کو کنٹرول کرتا ہے جبکہ یہ خون کی کمی کے شکار افراد کے لیے بھی فائدہ مند پھل ہے۔

کیلے آسانی سے ہضم ہوجاتے ہیں اور غذائی نالی کے لیے مشکل کا باعث نہیں بنتے، جبکہ اس کا نشاستہ ہضم نہیں ہوتا اور بڑی آنت میں جاتا ہے جہاں وہ صحت مند بیکٹریا کے لیے غذا بنتا ہے۔ سینے کی جلد اور گیس کی شکایت میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے جبکہ ہیضے کے شکار افراد کے اندر جسمانی منرلز کی کمی کو پورا کرتا ہے۔ کیلے مزاج کو بہتر بناتے ہیں، اس پھل میں موجود جز جسم میں سیروٹونین نامی ہارمون کے لیے فائدہ مند ہے، جسے خوشی کا ہارمون بھی کہا جاتا ہے۔ ہر کیلے میں میگنیشم بھی ہوتا ہے جو کہ خوشگوار مزاج اور صحت بخش نیند کے لیے ضروری ہے۔ کیلے وٹامن بی سکس سے بھرپور ہوتے ہیں اور ایک کیلا روزانہ کے لیے درکار اس وٹامن کی بیس فیصد ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہے، یہ جسم کو انسولین، ہیموگلوبن اور امینو ایسڈز بنانے میں مدد دیتا ہے جو کہ صحت مند خلیات کے لیے ضروری ہے۔ اسی طرح کیلوں میں وٹامن سی بھی ہوتا ہے جو کہ جسم میں گردش کرنے والے نقصان دہ اجزاءیا مالیکیولز سے بچاﺅ کے لیے ضروری ہے، جبکہ خون کی شریانوں کو صحت مند رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ کیلوں میں موجود پوٹاشیم پٹھوں کو کھچاﺅ سے بچاتا ہے، جبکہ اس میں موجود کاربوہائیڈریٹس زیادہ کام کرنے کے لیے مناسب توانائی فراہم کرتے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
صحت میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.